Recipes In Urdu

Garlic Mayo Wings گارلک مایو ونگز

(ونگز بارہ عدد (اسکن کے ساتھ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(لال مرچ ایک سے دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
کارن فلور آدھا کپ
انڈا ایک عدد
نمک حسب ضرورت
تیل حسب ضرورت
:ساس کے لئے
مایونیز ایک کپ
(لہسن چار جوئے (کٹا ہوا
نمک حسب ذائقہ
کالے زیتون دو سے تین عدد

ونگز کو لہسن ادرک کے پیسٹ، لال مرچ، کارن فلور، انڈے اور نمک کے ساتھ تیس منٹ کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں ونگز کو فرائی کرلیں یہاں تک کہ یہ کرسپی ہوجائیں اور گل جائیں۔
ساس کے لئے: ایک پین لے کر اس میں مایونیز ڈال دیں۔
پھر اس میں لہسن، نمک اور کالے زیتون ڈال کر مکس کرلیں اور چولہا بند کردیں۔
اب ساس کو ونگز کے اوپر ڈال کر سرو کریں

Chicken White Karahi چکن وائٹ کڑاہی

چکن پانچ سو گرام
دہی دو سو پچاس گرام
لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ چار سے پانچ عدد
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ (خشک، کُٹا ہوا
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
کریم آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا
ہرا دھنیا آدھی گٹھی

ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن فرائی کر لیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے۔
پھر اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔

اب زیرہ، خشک دھنیا، کالی مرچ، نمک، دہی اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ چکن گَل جائے۔

پھر ہری مرچ اور کریم شامل کرکے پکائیں اور اچھی طرح مکس کرکے چولہے سے اتار لیں۔
ہرے دھنیا اور ادرک سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Handi Chargha ہانڈی چرغہ

(چکن ایک کلو گرام (ثابت
کری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دہی تین چوتھائی کپ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
اورنج رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کےچمچ
چکن پر کٹ لگالیں، اب اسے سرکہ اور آدھا چائے کے نمک کے ساتھ تیس منٹ کے لئے میری نیٹ کرلیں۔

ایک پیالے میں باقی کے اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

چکن کا پانی نکال لیں اور پھر مکس کئے ہوئے اجزاء کے ساتھ مزید دو گھنٹے کے لئے میری نیٹ کرلیں۔

پھر ایک ہانڈی میں ڈال کر پکالیں یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے۔
اب چکن کو ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ دونوں طرف سنہری رنگت آجائے۔
پھر چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

 

Chicken Nihari چکن نہاری

 

چکن ڈیڑھ کلو
گھی ایک کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(لال مرچ تین کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
نمک دو چائے کے چمچ
نہاری مصالحہ تین کھانے کے چمچ
گرم پانی چھ کپ
میدہ آدھا کپ
گندم کا آٹا آدھا کپ
:گارنشنگ کے لئے
(ادرک حسبِ ضرورت (سلائس میں کٹی ہوئی
(ہری مرچ حسبِ ضرورت (کٹی ہوئی
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
(لیموں کے ٹکڑے حسبِ ضرورت (کَٹے ہوئے
:نہاری مصالحہ بنانے کے لئے
دار چینی چھ ٹکڑے
کالی الائچی چھ عدد
ہری الائچی بارہ عدد
کالی مرچ آدھا کپ
سونف آدھا کپ
(چنے آدھا کپ (بھنے ہوئے
خشخاش آدھا کپ
کچری پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
لونگ دو کھانے کے چمچ
جاوتری دو کھانے کے چمچ
(سونٹھ دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
(لال مرچ چار کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
نہاری کے لئے:

ایک برتن میں گھی گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر فرائی کریں۔
پھر اس میں پسی لال مرچ ، نمک، نہاری مصالحہ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

اس میں چھ کپ گرم پانی شامل کریں اور ڈھک کر تیس منٹ پکائیں۔
میدہ اور گندم کا آٹا چھان کر تھوڑے سے پانی میں پیسٹ بنالیں۔
اس پیسٹ کو بھی نہاری میں شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔
اسے ڈھک کر پندرہ منٹ پکائیں یہاں تک کہ گھی اوپر آجائے۔
آخر میں اسے سلائس میں کٹی ادرک، کٹی ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کے ٹکڑے اور گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔
نہاری مصالحہ کےلئے:
گرائنڈر میں دار چینی، کالی الائچی، ہری الائچی، کالی مرچ، سونف، بھنے چنے، خشخاش، کچری پاؤڈر، لونگ، جاوتری، پسی سونٹھ اور پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
اب اسے ہوا بند ڈبے میں بھر کے رکھ دیں اور حسبِ ضرورت استعمال کریں۔